Tips and Tricks ~ Vital Pakistan Online Jobs Pakistan Family Network - Ecurrency Exchangers Pak Rupees - News Updates

Tips and Tricks

Tips & Tricks




یو ٹیوب میں ایک ہی ویڈیو کو مسلسل کیسے چلایا جائے؟


یو ٹیو ب پر ہم اکثر اوقت ویڈیوز دیکھتے ہیں، بعض اوقات کوئی ویڈیو باربار دیکھنے اور سننے کو جی چاہتا ہے، مگر یوٹیوب ایک ہی ویڈیو کو باربار نہیں چلاتا، اگر اسی صورتحال کا آپکو بھی سامنا ہے تو، ایک چھوٹی سی ٹپ سے آپ اس مسلے کا حل نکال سکتے ہیں۔
اپنی پسندیدہ ویڈیو چلائیں یوٹیوب میں چلائیں اور ایڈریس بار میں
جہاں لکھا نظر آئے وہاں یو ٹیوب کے بعد رپیٹ (سبز رنگ سے بتایا گیا ہے) کا اس طرح اضافہ کردیں۔
اور انٹر کا بٹن دبادیں۔ایک نیا پیج کھلے گا جس پر گوگل لکھا ہوا آئے گا۔
اور وہ ایسے نظر آئے گا۔
اور آپکی ویڈیو خود کار طریقہ سے خود ہی بار بار چلنے لگ جائے گی، جب تک آپ خود اسے بند نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ ویڈیو کے باقی ایڈریس میں تبدیلی نہ ہو۔
پوسٹڈ: 30 اگست 2012




اپنے کمپیوٹر کی پی ٹی سی ایل / ایوو انٹرنیٹ رفتار بڑھائیں


مکمل کمانڈ ایسے ہے
ان سٹپس کو فالو کریں۔
1. open: Run
2. write: cmd
3. write: cd..
4. Enter
5. write: cd..
6. Enter
اب آپکے سامنے صرف
C:>
آنا چاہے، اور اسی کے آگے آپ درج ذیل کمانڈ لکھیں گے۔
اگر آپ پی ٹی سی ایل یا ایوو
PTCL/EVO
استعمال کررہے ہیں تو ایسے لکھیں۔اور یہ ایسے نظر آئے گا
C:>ping www.ptcl.com.pk -t
لیں جی، اب آپکی سپیدڈ پہلے سے بہتر ہوچکی ہوگی۔
پوسٹڈ: 30 اگست 2012


Posted: 09 Apr 2012 10:02 AM PDT
If you have an unlimited GPRS data plan in your mobile, then with this application, you can turn your mobile phone into a Wi Fi hotspot. That is, it takes your cell phone connection of GPRS and makes it available to other devices over Wi Fi that seek to connect.

1. Install application on your mobile phone.

2. Choose an "Access Point".

3. When you launch this app, your laptop detetcts it as an available Wi Fi access point in network.

4. COnnect

5. Surf
The free version (Light version) supports only http browsing, so you people wont be able to access your e-mail clients. You'll need premium version for that purpose.

Download: Full Cracked ; JoikuSpot 2012 Edition v4.00.sis
Platform: Symbian S 60
Posted: 09 Apr 2012 09:52 AM PDT
Unlock Password Protected Memory Card

Please note the fact that it only works if the password to the MMC Card was set in ur own mobile,where u want it to be unlocked.

This method works well for nokia cells with symbian operating system.Never tried on other cells.use any software like FXplorer that can browse files in ur cell.
•  
1. Open one of above software you have.
2. Browse through the directory, C:\system
3. Rename the file mmcstore to mmcstore.txt
4. Open the file - The file will open in Notes.
5. You will find your password in that file. That file would also contain much more data which you do not understand,so you need to go through the file to get the password!

When ur cell is connected to pc by means of data cable or bluetooth,u can see the password by simply opening the file mmcstore with notepad.
Posted: 09 Apr 2012 09:46 AM PDT
Android Spy 1.0v.

Android Spy do everything for you without buying dongle to unlocking your phone or without taking your phone to a unlocking shop, all you have to do is just download it to your pc and fellow the keypad codes and the tip & trick in this software through via connection, but you have to be careful also ,some code can also lock your phone or spoil your phone

Android Spy is able to unlock as many phones we cannot mention
All Nokia, Motorola, Samsung, Iphone, Ipad, Htc, Google Nexus, even your satellite decoder

One of the best free unlocking programs in its category.


Android spy V1.0

Unlock all your phone free, both PDA and Ipad and lock Laptop...
http://mediafire.com/?5cdkjk4
for those of you who dont have frame work 4.0 you need to download net.40 before you can run this unlocking tool application

download framework v4.0 http://microsoft.com/en-us/netframework


گوگل ایڈسنس اکاونٹ حاصل کرنے کے لیے 10 آسان تجاویز

مہمان لکھاری محسن علی وحید کی تحریر:
آپ کو معلوم ہوگا کہ آج کل گوگل کی جانب سے پاکستانیوں کو ایڈسنس اکاؤنٹ بڑی مشکل سے ہی فراہم کیا جاتا ہے لہذا مجھے امید ہے کہ آپ اس تحریر کو بڑے اہتمام سے پڑھیں گے۔
ہم سب جانتے ہیں کہ پروفیشنل بلاگرز اپنے کام کے ساتھ انتہائی مخلص ہوتے ہیں اور حتی المکان کوشش کرتے ہیں ہیں گوگل کی پالیسیوں کے خلاف کوئی کام نہ کریں۔ لیکن پھر بھی گوگل پروفیشنل بلاگرز کے اکاونٹ بھی بلاک کر رہا ہے۔ ایسا کیوں ہے؟
اس کی ایک وجہ جس پر پہلے بھی کافی بحث ہوچکی وہ یہ ہے کہ پاکستان میں گوگل ایڈسنس کا غلط استعمال کیا جاتا ہے اور اکثر افراد گوگل اکاؤنٹس بیچنے کا کاروبار بھی کرتے ہیں اور کھلے عام گوگل کی پالیسیوں کی دھجیاں بکھیری جاتی ہیں۔
اسکے علاوہ پاکستانی اخباروں میں اکثر ایسے اشتہارات دیکھنے کو ملتے ہیں جہاں سادہ لوح افراد کو گھر بیٹھے ہزاروں روپے کمانے کا لالچ دے کر ان سے رقم بٹوری جاتی ہے۔
اس مقصد کے لیے سب سے پہلے ایک فری بلاگ جیسے بلاگرڈاٹ کام وغیرہ پر ایک فری بلاگ بنا یا جاتا ہے اور پھر اسکے لیے فری ڈومین جیسے .tk یا .co.cc وغیرہ حاصل کی جاتی ہے ۔ پھر Ezinearticles.com یا Goarticles.com سے تحریریں چوری کر کے بلاگ پر ڈال دی جاتی ہیں۔ پھر مختلف ذراع سے گوگل اشتہارات حاصل کرکے ان ویب سائیٹس پر لگا دیے جاتے ہیں اور لوگوں کو تیار ویب سائیٹ فراہم کر دی جاتی ہے اور ان سے ہزاروں روپے بٹورے جاتے ہیں۔
یہاں ایک اور بات قابل ذکر ہے کہ ایک جعلی ویب سائیٹ بنانے کے بعد اس کام میں ملوث گروہ ان ویب سائیٹس پر موجود اشتہارات پر خود بھی کلک کرتے ہیں اور اپنے گاہکوں کو بھی ایک دوسرے کی ویب سائیٹس اشتہارات پر کلک کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
اگر یہی صورت حال رہی تو اس بات کا خطرہ ہے کہ اب کی بار گوگل پاکستانی پبلیشر کو بالکل ہی بین کر دے گا۔ لہذا ہماری اپنے قارئین سے درخواست ہے کہ وہ اپنے طور پر بھی لوگوں کو اس بات سے آگاہ کریں اور انہیں ایسے دونمبر کاموں سے بچنے کی ترغیب دیں۔
ذیل میں کچھ تجاویز آپ دوستو کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں جن پر عمل کرتے ہوئے آپ قانونی طور پر گوگل ایڈسنس کا اکاونٹ حاصل کر سکتے ہیں:
·                                 سب سے پہلے آپ اپنی ویب سائیٹ کے لیے ٹاپ لیول ڈومین جیسے ڈاٹ کام یا ڈاٹ نیٹ وغیرہ خریدیں اور اچھی ویب ہوسٹنگ حاصل کریں۔ کیونکہ اگر آپ سستی ہوسٹنگ لیں گے تو ہو سکتاہے کہ گوگل پہلے تو آپ کا اکاونٹ چالو کر دے لیکن بعد میں ویب سائیٹ کی سست رفتار لوڈنگ کو دیکھتے ہوئے آپ کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا جائے۔
·                                 گوگل کے پانڈا اپڈیٹ کے بعد آپ کی ویب سائیٹ کی تھیم یا ٹیمپلیٹ بھی کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اگر آپ فری تھیم استعمال کرتے ہیں تو اس میں سرچ انجن آپٹیمائیزیشن کی زیادہ سہولیات میسر نہیں ہوتی ہیں۔
·                                 گوگل کی جانب سے پاکستانی پبلیشرز کے خلاف کیے گئے حالیہ کریک ڈاؤن کے بعد ایک بات دیکھنے میں آئی ہےکہ ان میں سے نوے فیصد بلاک کی گئی ویب سائیٹس ورڈپریس پر بنائی گئی تھیں جبکہ اس کے مقابلے میں گوگل بلاگر پر بنائی گئی ویب سائیٹس کو بہت کم بلاک کیا گیا۔ لہذا میرا مشورہ ہوگا کہ ورڈ پریس کی بجائے بلاگر کا انتخاب کیا جائے۔
·                                 گوگل کا ایڈسنس اکاونٹ حاصل کرتے ہوئے وہاں وہی تفصیلات فراہم کریں جو آپ نے اپنی ویب سائیٹ رجسٹر کروانے کے لیے فراہم کی ہوں جیسا کہ گھر کا پتہ ، فون نمبر وغیرہ ۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ آپ ڈومین کو پہلے اپنے نام پر رجسٹر کروائیں۔
·                                 اگر آپ نے کوئی نئی ویب سائیٹ بنائی ہے تو گوگل ایڈسنس کے لیے درخواست دینے سے قبل کم از کم چھ ماہ انتظار کیجئے ۔ جی ہاں ہے تو یہ کافی تکلیف دہ بات لیکن گھبرائے مت اس میں صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ بھارت اور چین کے افراد کو بھی اسی قسم کی مشکل کا سامنا ہے۔
·                                 ویب سائیٹ بنانے کے چھ ماہ تک اس پر خوب محنت کیجئے ۔ اگر آپ نے کوئی بلاگ بنایا ہے تو اس کو روز اپڈیٹ کریں اور مواد چوری مت کریں تاکہ گوگل پر آپ کی سائیٹ کا اچھا تاثر ہو۔
·                                 کوشش کیجئے کہ آپکا بلاگ یا ویب سائیٹ صاف ستھری اور آسان ہو۔ گوگل کے مطابق اکثر اکاونٹ بند کرنے کی وجہ یہ تھی کہ ویب سائیٹس بہت ہی پیچیدہ قسم کی تھیں۔
·                                 گوگل ایڈسنس کے لیے درخواست دینے سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی ویب سائیٹ پر پرائیویسی پالیسی ، کاپی رائیٹ ، اور رابطہ کا صفحہ موجود ہو۔
·                                 ایڈسنس اکاونٹ کے لیے کسی دوسری ویب سائیٹ جیسے Flixya یا  Docsto وغیرہ سے اکاؤنٹ مت بنائیں کیونکہ گوگل جلد ہی آپ کا اکاونٹ بلاگ کردے گا۔
·                                 ایڈسنس کے لیے درخواست دینے سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپکی ویب سائیٹ پر روزانہ کم و بیش 300 افراد ضرور آتے ہوں ۔ اگر آپکی ویب سائیٹ پر زیادہ تر افراد فیس بک کے ذریعے آتے ہیں تو قوی امکان ہے کہ گوگل آپکی درخواست رد کردے۔ لہذا ایس ای او کا سہارا لیں اور براہ راست قارئین یا سرچ انجن کے ذریعے آنے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ کریں۔
امید ہے کہ ان تجاویز پر عمل کرتے ہوئے نہ صرف آپ گوگل ایڈسنس اکاونٹ حاصل کرلیں گے بلکہ اسے گوگل کی جانب سے بلاک بھی نہیں کیا جائے گا۔